نوٹوں کی منسوخی پر کانگریس سمیت دیگر مخالف جماعتوں کے تیکھے حملوں کے
درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ
بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مرکزی حکومت کی مہم جاری رہے گی اور کالے
دھن پرجرمانہ کا
پیسہ گاؤں اور غریبوں کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔مسٹر شاہ نے یہاں منعقد پارٹی کی پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا "نوٹوں کی منسوخی سے کالا دھن رکھنے والوں کی نیند اڑ گئی ہے۔نوٹ بندی کے خلاف اپوزیشن میں غضب کا اتحاد دیکھنے کو مل رہا ہے۔